سُنا ہے کرپٹ مسخروں کا سرکس کراچی آ رہا ہے.علی زیدی کی اپوزیشن پر انوکھی تنقید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو صوبہ مزید تباہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔علی زیدی
پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو صوبہ مزید تباہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔علی زیدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی نے یہ کہتے ہوئے اپوزیشن رہنماؤں کو انوکھی تنقید کا نشانہ بنایا کہ سُنا ہے کرپٹ مسخروں کا سرکس کراچی آ رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ سنا ہے کل کرپٹ مسخروں کا سرکس کراچی آرہا ہے جس میں ایک نانی موجود ہے جو اپنے میاں کا نام ساتھ نہیں لگاتی۔

پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ ایک ڈیفیکٹو بچہ بھی اس گروہ میں شامل ہے جو باپ کا نام ساتھ نہیں لگاتا اور ایک مولانا کا پتہ نہیں چلتا کہ وہ آرہا ہے یا جا رہا ہے مگر ایک بات سب میں یکساں ہے کہ پیسے سب کے پاس چوری کے ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں:  فواد چوہدری نے اپوزیشن رہنماؤں کو ٹی ٹی پی کا دوست قرار دے دیا

Related Posts