والد کیوں میرے انڈسٹری میں آنے کے خلاف تھے، علی عباس نے بڑا انکشاف کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

والد کیوں میرے انڈسٹری میں آنے کے خلاف تھے، علی عباس نے بڑا انکشاف کردیا
والد کیوں میرے انڈسٹری میں آنے کے خلاف تھے، علی عباس نے بڑا انکشاف کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار علی عباس نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے والد وسیم عباس انڈسٹری میں آنے کے خلاف تھے۔

حال ہی میں علی عباس ایک ٹاک شو میں نظر آئے جہاں پر انہوں نے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

ایک سوال کے جواب میں علی عباس نے کہا کہ، اُن کے والد وسیم عباس، اداکار کے انڈسٹری میں آنے کے خلاف تھے بعدازاں انہوں نے اُن کو کہا تھا کہ کبھی بھی کسی کو میرے بارے میں نہیں بتانا۔

وسیم عباس نے پیسا ایوارڈز شو میں ہونے والی دھاندلی کے بارے میں بھی بات کی۔

یہ بھی پڑھیں:ااقراء عزیز کی شادی اور بچوں سے متعلق کیا رائے ہے؟

انہوں نے کہا کہ مذکورہ ایوارڈز شو میں انہوں نے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ جیتا تھا لیکن بعد میں ایوارڈ اُن کی جگہ اداکار احمد علی بٹ کو ایوارڈ دیدیا گیا تھا۔

مزید برآں علی عباس کا کہنا تھا کہ اس قسم کے واقعات ایوارڈ شوز میں نہیں ہونے چاہئیں کیونکہ اس سے ایوارڈ شوز کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔

Related Posts