پاک ایکسپو 2020ء کے دوران 14 ملین ڈالر کے معاہدے متوقع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک ایکسپو 2020ء کے دوران 14 ملین ڈالر کے معاہدے متوقع
پاک ایکسپو 2020ء کے دوران 14 ملین ڈالر کے معاہدے متوقع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 2020ء کے دوران ہونے والی میٹنگز کے نتیجہ میں پاکستانی اور چینی صنعت کاروں کے درمیان 14 ملین ڈالر کے معاہدے ہونے کا امکان ہے۔

یہ ایکسپو کا چوتھا ایڈیشن تھا جس کا اہتمام ایورسٹ انٹرنیشنل نے کیا جو پاکستان اور چین کے تاجروں کے مابین پل کا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک بالخصوص چین کی جانب سے سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کو راغب کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

تین روزہ ایونٹ میں 2000 سے زائد پروفیشنل پاکستانی کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ ایونٹ کے دوران 448 اجلاسوں کا انعقاد ہوا جن میں چین سے نمائش کنندگان نے پاکستانی کلائنٹس کے ساتھ B2B میٹنگز میں شمولیت اختیار کی۔

اس ایونٹ کا آغاز جدید ماڈل ”آن لائن + آف لائن“ پر کیا گیا۔ تمام نمائشیں فزیکلی طور پر دکھائی گئیں اور تمام B2B میٹنگز آن لائن ٹرمینل ایکوئپمنٹس کے ذریعے منعقد کی گئیں جو ہر بوتھ پر نصب تھے۔

آرگنائزر نے ایونٹ کے دوران ایس او پی پر عمل کیا، سینیٹائزیشن گیٹ لگائے گئے، ہر بوتھ پر سپریئر، ٹمپریچر ٹیسٹر اور الکحل سے گیلے کئے گئے ٹشوز اور سینیٹائزر کا انتظام کیا گیا۔

صدر پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایس ایم نوید نے ایونٹ کا افتتاح کیا اور شاندار شو کے انعقاد پر پاکستان میں کام کرنے والے چینی کاروباری شخصیات کو سراہا جس میں دونوں ممالک کی صلاحیتوں کو پیش کیا گیا۔

ایورسٹ انٹرنیشنل کے سی ای او یوسف فا نے اس موقع پر کہا کہ انہوں نے باہمی تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پاکستان میں اس نمائش کا آغاز کیا اور اس سے دونوں اطراف کی مقامی صنعتوں کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

Related Posts