گلگت بلتستان انتخابات کے بعد (ن) لیگ کو دھچکا لگے گا‘شیخ رشید احمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلگت بلتستان انتخابات کے بعد (ن) لیگ کو دھچکا لگے گا‘شیخ رشید احمد
گلگت بلتستان انتخابات کے بعد (ن) لیگ کو دھچکا لگے گا‘شیخ رشید احمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ پی ڈی ایم کی چھتری کے نیچے مذاکرات کرنے جارہی ہے، گلگت بلتستان الیکشن میں اپوزیشن کو دن میں تارے نظر آئیں گے،پہلے نمبر پر پی ٹی آئی، دوسرے نمبر پر پیپلزپارٹی، تیسرے نمبر پر آزاد امیدوار اورپھر (ن) لیگ ہوگی،گلگت بلتستان میں حکومت پی ٹی آئی بنائے گی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے تھی۔ گلگت بلتستان میں ایسے الیکشن ہورہے ہیں جہاں فوج نہیں ہے،پولیس الیکشن میں رول ادا کررہی ہے، انتخابات کے بعد الزامات کی بوچھاڑ ہوگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ گلگت بلتستان انتخابات کے بعد (ن) لیگ کو دھچکا لگے گا۔ آنے والے دنوں میں یہ مزید بیانات دیں گے۔انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ واپس زیرو پوائنٹ پر جارہی ہے، کچھ عرصے میں یہ کہیں گے ہم بات چیت کرنے کیلئے بھی تیار ہیں۔

(ن) لیگ میں وراثت کی سیاست ہے۔ (ن) لیگ کے اندر لوگ اس بیانیے کے ساتھ نہیں چلنا چاہتے صرف وہی پارٹی عہدیداران ساتھ چل رہے ہیں جن کیخلاف کیسز ہیں۔(ن) لیگ کے اندر سے 30 جنوری سے پہلے آواز اٹھنے والی ہے۔

نوازشریف اور مریم نواز کے بیان سے حکومت کو تقویت ملی۔ یہ اپنے بیان پر ساری زندگی پچھتائیں گے۔ (ن) لیگ بند گلی میں داخل ہونے جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی، (ن) لیگ سے بہترکھیل رہی ہے۔

پیپلزپارٹی نے کراچی میں نوازشریف کا خطاب نہیں ہونے دیا۔ پیپلزپارٹی نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ (ن) لیگ کے کہنے پر پیپلزپارٹی استعفیٰ نہیں دے گی۔انہوں نے کہاکہ ذوالفقار بھٹو نے کہا انتخابات ملک کی بنیادیں ہلا دیتے ہیں۔

(ن) لیگ پی ڈی ایم کی چھتری کے نیچے مزاکرات کرنے جارہی ہے۔مریم کے بی بی سی کے انٹرویو کے بعد پی ڈی ایم کی چھتری تلے ڈائیلاگ کی طرف جائیں گے۔عمران خان کہیں نہیں جارہے۔چودھری جب تک ہیں نواز شریف کی بات نہیں چلے گی،چودھری جب تک ہیں عمران خان کو ووٹ دیں گے۔

Related Posts