افغانستان پر طالبان کے قبضے کا امکان موجود ہے، امریکا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن:امریکی وزیر دفاع جنرل لائڈ آسٹن اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے ایک بریفنگ میں کہا ہے کہ طالبان نے افغانستان میں 212 کے قریب اضلاع پر قبضہ کرلیا ہے اس لئے غالب امکان ہے کہ ہے طالبان افغانستان پر قبضہ کر لیں گے۔

جنرل لائڈ آسٹن اور جنرل مارک ملی نے مزید کہا کہ امریکا کے پاس فضائی حملے کرنے کی صلاحیت موجود رہے گی۔انہوں نے کہا کہ کابل سے باہر افغانستان میں موجود تمام امریکی اڈوں کو افغان محکمہ دفاع کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ مذاکرات سے سیاسی حل نکل آئے، انہوں نے بتایا کہ افغانستان کی فضائی نگرانی جاری رہے گی، جس کا مقصد یہی ہے کہ افغانستان سے شدت پسندی اور تشدد نہ پھیلے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کیلئے کڑا وقت

واضح رہے کہ امریکا نے ریاست افغانستان سے 2013ئ میں ایک معاہدہ کیا تھا جس کی شقوں میں یہ بات واضح ہے کہ امریکی افواج کسی بھی وقت افغانستان آسکتی ہیں چاہے طالبان چاہیں یا نہ چاہیں یا کوئی اور قوت مخالف ہو لیکن یہ معاہدہ منسوخ ہونے تک کارآمد ہے۔

اس معاہدے کی شق 26کے مطابق اس معاہدے کو منسوخ کرنے سے پہلے دونوں فریقین امریکااور افغانستان میں سے جو بھی اس کو منسوخ کرنے کا خواہشمند ہواس کو دو سال کا نوٹس دینا ضروری ہے۔

Related Posts