ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دیدی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دیدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شارجہ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے مرحلے کے میچ میں افغانستان کی جانب سے مقررہ 20اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 190 رنز بنائے جس کے جواب میں اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم صرف60 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ حضرت اللہ زازئی اور محمد شہزاد نے ٹیم کو 54 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ زازائی 44 اور شہزاد 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

رحمان اللہ گرباز اور نجیب اللہ زردان نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، گرباز 46 رنز بناکرآؤٹ ہوئے تاہم نجیب اللہ نے شاندار نصف سنچری اسکور کی اور وہ آخری گیند پر 59 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے سفیان شریف نے 2 اور مارک واٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج منسے 25رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ کائلے کوٹزر 10 اور کرس گیویز نے 12 رنز بنائے اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ اسکور نہ کرسکا۔

افغانستان کی جانب سے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کیا گیا اور مجیب الرحمان نے 5 اور راشد خان 4 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، جس کے باعث افغانستان کی ٹیم کی فتح یقینی ہوگئی۔

مزید پڑھیں: ٹیم نے شاندار آغاز کیا، مگر سفر ابھی شروع ہوا ہے، چیئر مین پی سی بی

Related Posts