کراچی:پولیس حکام نے کہاہے کہ کوئٹہ کے دونوں تاجر چوری کے موبائل فون کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے دو تاجروں کے کراچی میں مبینہ اغوا کے کیس میں نیا موڑ آگیا ہے، کیوں کہ پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں تاجر چوری کے موبائل فون کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق دونوں تاجروں نے اپنے اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا تھا، جب کہ دونوں چوری کے موبائل فون خریدنے میں ملوث ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اور ان کے قبضے سے 66 موبائل فونز کے علاوہ 18 لاکھ روپے بھی برآمد ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:کراچی، تین تلوار پر کار سوار کو لوٹنے والے دو ملزمان گرفتار