کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی سے متعلق فیصلہ کل متوقع

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Saad Rizvi was released

لاہور:کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کیلئے لاہورہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی ۔فاضل عدالت نے ملزم کے وکیل سے کہاکہ آپ درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق عدالت کو مطمئن نہیں کر رہے۔ وکیل نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے از سر نو کیس کی سماعت کا حکم دیا تھا۔

چیف جسٹس محمدامیر بھٹی نے کہاکہ اگر نوٹیفیکیشن کی میعاد ہی مکمل ہو چکی ہے جس کو آپ نے چیلنج کیا تو ہم کیسے یہ سماعت کریں۔

مزید پڑھیں:

حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کا معاہدہ

معاہدے پر عمل در آمد شروع، کالعدم ٹی ایل پی کے 800 سے زائد کارکن رہا

پی ٹی آئی اور کالعدم ٹی ایل پی میں اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تیاریاں

کالعدم ٹی ایل پی فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے دستبردار، کیا سارا کھیل سیاست کیلئے تھا؟

چیف جسٹس نے درخواست سعد رضوی کے چچا کے وکلاء کو جمعرات تک کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مطمئن کریں۔

وکیل نے کہاکہ حکومت اور ٹی ایل پی کے معاملات طے ہو رہے ہیں ۔سوال یہ نہیں کہ معاملات طے ہوئے ہیں کہ نہیں آپ یہ بتائیں درخواست قابل سماعت کیسے ہے۔

آپ نے جس نوٹیفیکیشن کو چیلنج کیا اس کی تو میعاد مکمل ہو چکی ہے پھر یہ کیس کیسے قابل سماعت ہے۔

آپ پھر اپنی پٹیشن واپس لے لیں یا نئی دائر کر لیں ۔ وکیل نے کہا کہ معزز عدالت بالکل ٹھیک کہہ رہی ہمیں تھوڑا سا وقت دے دیں ،ابھی تک حکومت نے کوئی نیا آرڈر پاس نہیں کیا۔

چیف جسٹس نے کہاکہ جب آرڈر پاس کریں تو آپ چیلنج کر سکتے ہیں ۔وکیل نے کہاکہ صرف دو دن کا وقت دے دیں، ہم اپنی درخواست واپس بھی لے سکتے ہیں۔

فاضل عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے سعد رضوی کے وکیل کو دلائل دینے کی ہدایت کردی۔

Related Posts