ایف آئی اے کا غیر قانونی ٹریول ایجنسی پر چھاپہ، 2 ملزمان گرفتار

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
ایف آئی اے کا غیر قانونی ٹریول ایجنسی پر چھاپہ، 2 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے کا غیر قانونی ٹریول ایجنسی پر چھاپہ، 2 ملزمان گرفتار

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے غیر قانونی ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مار کارروائی کی جس کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر، ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی بہاول اوستو کے احکامات پر گزشتہ روز ایس ایچ او انسپکٹر اسٹیفن کی نگرانی میں ایف آئی اے ٹیم نے کریک ڈاؤن مہم چلائی۔

غیر قانونی ٹریول ایجنسیوں کے خلاف چلائی گئی مہم میں میسرز کاروان زائر الحسین ٹریول اینڈ ٹور سروسز، بہادر آباد پر چھاپہ مارا گیا جس کے نتیجے میں 2 ملزمان عابد حسین اور احمر آفاق گرفتار ہوئے۔

ایف آئی اے نے ملزمان کو مقدمہ نمبر 142 کے تحت گرفتار کیا جس میں پاسپورٹ ایکٹ 1974 اور دھوکہ دہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ملزمان کے خلاف سب انسپکٹر منظور احمد عباسی نے مقدمہ درج کیا۔

دونوں ملزمان تیسرے ملزم ارشد حسین کے ساتھ ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر دفتر چلا رہے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے پاسپورٹ کے ساتھ ساتھ مختلف ٹریول ایجنسیز کے جعلی لیٹر ہیڈز برآمد ہوئے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے قبضے سے وزیٹنگ کارڈز، ڈاک ٹکٹ، او کے ٹو بورڈ اسٹمپ اور آئی اے ٹی اے ڈاک ٹکٹ بھی برآمد کیے۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نے کرنسی ڈیلر ایسوسی ایشن کے عہدیدار کو تحویل میں لے لیا

Related Posts