“پنڈورا پیپرز” میں آنے والے پاکستانی سیاستدانوں کی فہرست

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

"پنڈورا پیپرز" میں آنے والے پاکستانی سیاستدانوں کی فہرست
"پنڈورا پیپرز" میں آنے والے پاکستانی سیاستدانوں کی فہرست

اسلام آباد: انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹیو جرنلزم (آئی سی آئی جے) نے “پانڈورا پیپرز” کو ریلیز کردیا ہے، جو کہ دنیا بھر کے اعلیٰ شخصیات کے مالیاتی رازوں کے بارے میں ایک بڑی بین الاقوامی تحقیق ہے۔

پنڈورا پیپرز میں پاکستان کی وفاقی کابینہ کے وزراء، میڈیا ٹائیکون ، اعلیٰ حاضر اور ریٹائر فوجی افسران اور ان کے رشتے داروں ، طاقتور تاجر طبقے اور ان کے رشتے داروں کے نام سامنے آئے ہیں۔

آئی سی آئی جے نے پنڈورا پیپرز پر ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کا عنوان تھا کہ “وزیر اعظم عمران خان نے ‘نئے پاکستان’ کا وعدہ کیا تھا، لیکن ان کے اپنے ساتھیوں کے نام پنڈورا پیپرز کی فہرست میں شامل ہیں۔

آئی سی آئی جے کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران کی کابینہ کے کلیدی ارکان اور ان کے رشتے داروں کے لاکھوں ڈالر کی پوشیدہ کمپنیاں سامنے آئی ہیں۔ جبکہ کمپنیوں اور ٹرسٹوں کو خفیہ رکھا گیا ہے۔”

قانون کے تحت کوئی بھی آف شور کمپنی قائم کرنا جرم نہیں ہے اگر کمپنی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہے۔ تاہم ، جن لوگوں نے ان کمپنیوں کو اپنے گوشواروں میں اثاثے قرار نہیں دیا ہے انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پنڈورا پیپرز میں پاکستانی سیاستدانوں کے نام درج ذیل ہیں۔

1. شوکت ترین اور ان کا خاندان

کنسورشیم نے دعویٰ کیا کہ شوکت ترین اور ان کا خاندان چار آف شور کمپنیوں کا مالک ہے۔ کمپنیوں کے مالیاتی مشیر طارق فواد ملک تمام کاغذی کارروائیوں کو دیکھتے ہیں۔ شوکت ترین کے خاندان نے سعودی عرب کے ایک بینک میں سرمایہ کاری کررکھی ہے۔

طارق فواد ملک کا کہنا ہے کہ ہم نے سعودی بینک میں سرمایہ کاری ہوئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو آگاہ کردیا تھا تاہم سعودی بینک کے ساتھ معاہدہ آگے نہیں بڑھا تھا۔

“پنڈورا پیپرز” کی اشاعت کے ایک روز بعد وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپنی صفائی میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے “مذکورہ آف شور کمپنیوں کو اپنے بینک فنڈ ریزنگ کے لیے بنایا تھا تاہم یہ منصوبہ پایا تکمیل تک نہیں پہنچا تھا۔

2۔ مونس الٰہی۔

آئی سی آئی جے کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کے ایک اہم سیاسی حلیف چوہدری مونس الٰہی کی ایک آف شور کمپنی سامنے آئی ہے۔ آف شور کمپنی بنانے کا مقصد پاکستانی حکام سے ٹیکس بچانا ہے۔

چوہدری خاندان ترجمان کے مطابق آئی سی آئی جے کی جانب سے شیئر کی گئی تمام تفصیلات سیاسی انتقام کا حصہ ہیں۔ میڈیا پر اعدادوشمار سے ہٹ کر تشریح کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاندان کے اثاثے “قابل اطلاق قانون کے مطابق اعلان کیے گئے تھے”۔

3. وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار کا خاندان۔

مخدوم خسرو بختیار کے بھائی عمر بختیار نے 2018 میں ایک آف شور کمپنی کے ذریعے لندن کے علاقے چیلسی میں ایک ملین ڈالر کا اپارٹمنٹ خرید کر اپنی بوڑھی والدہ کے نام منتقل کیا تھا۔

مخدوم خسروبختیار کا خاندان 2004 سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی تفتیش کے زیر اثر جب وہ پرویز مشرف کی کابینہ میں پہلی بار وزیر بنے تھے۔ تب سے ان کے خاندان کی دولت غیر واضح طور اضافہ ہوا تھا۔

آئی سی آئی جے کی تحقیقات کے بعد مخدوم خسرو بختیار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اینٹی کرپشن ایجنسی کی جانب سے تحقیقات بے بنیاد الزامات کی وجہ سے کی گئی تھیں۔

4. وزیر اعظم کے سابق مشیر وقار مسعود خان کا بیٹا۔

سابق مشیر وقار مسعود 2019 سے 2020 تک وزیراعظم عمران خان کے چیف ایڈوائزر برائے فنانس اور ریونیو تعینات تھے۔ آئی سی آئی جے کے پنڈورا پیپرز کی تفصیلات میں ان کے بیٹے کی آف شور کمپنی سامنے آگئی ہے۔ کمپنی برٹش ورجن آئی لینڈ میں قائم ہے۔ وقار مسعود نے پالیسی تنازع کی بنیاد پر اگست 2020 میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کا بیٹا ایک عام سے زندگی گزار رہا اور ان کا اس کی ذاتی زندگی سے کچھ لینا دینا ہے۔

5. سینیٹر فیصل واوڈا

پانڈورا پیپرز کے مطابق خان کے سابق وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے 2012 میں برطانیہ میں جائیدار کی خریدری کے لیے ایک آف شور کمپنی قائم کی تھی۔ انہوں نے مارچ میں دوہری شہریت کے تنازع پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ واوڈا نے آئی سی آئی جے کی رپورٹ کے تناظر میں بتایا ہے کہ ان کے تمام اثاثے ایف بی آر میں ڈکلیئر ہیں۔

دوسرے سیاستدان جن کے نام پنڈورا پیپرز میں شامل ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان

پیپلز پارٹی کے شرجیل میمن

مسلم لیگ ن کے اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ

سابق چیئرمین ایف بی آر اور سیکرٹری خزانہ سلمان صدیق کے بیٹے یاور سلمان۔

یہ بھی پڑھیں : مصر میں خوش نصیب نمازی کی دوران سجدہ روح پرواز کر گئی، ویڈیو وائرل

Related Posts