نیوزی لینڈ او رانگلینڈ کے دورہ پاکستان میں ٹی ٹونٹی میچز کے شیڈول کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیوزی لینڈ او رانگلینڈ کے دورہ پاکستان میں ٹی ٹونٹی میچز کے شیڈول کا اعلان
نیوزی لینڈ او رانگلینڈ کے دورہ پاکستان میں ٹی ٹونٹی میچز کے شیڈول کا اعلان

لاہور: نیوزی لینڈ او رانگلینڈ کے دورہ پاکستان میں ٹی ٹونٹی میچز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔درمیان پاکستان میں کھیلے جانے والی ٹی ٹونٹی میچوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا۔

شیڈول کے مطابق تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 25ستمبر،دوسرا 26ستمبر، تیسرا 29ستمبر، یکم اکتوبر چوتھا جبکہ 3اکتوبر کو سیریز کا آخری او رپانچواں ٹی ٹونٹی میچ کھیلا جائے گا۔

تمام مقابلے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ اس کے بعد پاکستان کی ٹیم مہمان انگلینڈ کی ٹیم کے مد مقابل ہوگی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 13اکتوبر کو،اور دوسرا میچ 14اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

دونوں میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔علاوہ ازیں آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سلسلہ میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت 24اکتوبر کو دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گے۔

26 اکتوبر کو پاکستان اورنیوزی لینڈ کی ٹیمیں شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی،29 اکتوبر کو پاکستان اورافغانستان کی ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مد مقابل آئیں گی۔

مزید پڑھیں: کرکٹ کی دنیا میں ہلچل،مصباح الحق اور وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار

2 نومبرکو پاکستان بمقابلہ اے ٹوشیخ زید انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی،7 نومبر کوپاکستان شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔10 نومبر کو پہلا سیمی فائنل شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم،11 نومبر کودوسرا سیمی فائنل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ 14 نومبر کو ایوانٹ کا فائنل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Related Posts