لیڈز: انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے انڈیا کو ایک اننگز اور 76 رنز سے شکست دے دی ہے۔انڈیا کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 278 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
لیڈز ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کا کھیل شروع ہوا تو بھارت کے صرف دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے ، چتیشور پجارا جو کہ 91 پر کھیل رہے تھے گزشتہ روز کے اسکور میں کسی رنز کا اضافہ کیے بغیر آؤٹ ہو گئے۔
چتیشور پجارا کے بعد بھارت کی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح گریں۔کپتان ویرات کوہلی 55،رشبا پنت ایک، جدیجا 30، محمد شامی چھ، ایشانت شرما دو اور محمد سراج صفر رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
انگلیند کی جانب سے روبنسن نے پانچ، اوورٹن نے تین جبکہ معین علی اور جیمز اینڈرسن نے ایک ،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔بھارت کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 278 رنز بناسکی۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 432 جبکہ بھارت نے 78 رنز بنائے تھے۔ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہوگئی ہے۔
تیسرے ٹیسٹ میچ میں انڈین ٹیم کی شکست کے بعد جہاں مداح غم و غصے کا شکار ہیں وہیں کچھ دلچسپ ٹوئٹ بھی دیکھنے میں آئے۔
فرزی نامی ایک صارف نے ٹوئٹر پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کہا جارہا تھا کہ آج بیٹنگ کا اچھا دن ہے، اسی وجہ سے انڈیا نے یقینی بنایا کہ انگلینڈ کو دوبارہ بیٹنگ نہ کرائی جائی ۔
چوتھے روز کے کھیل شروع ہونے سے پہلے ایک صارف نے میم شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آج ویراٹ کوہلی اور چیتیشور پجارا سے2001 کلکتہ ٹیسٹ کی امید ہے۔