مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم اجلاس کی صدارت کیلئے کراچی پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم اجلاس کی صدارت کیلئے کراچی پہنچ گئے
مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم اجلاس کی صدارت کیلئے کراچی پہنچ گئے

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے آج ہونے والے اجلاس کی صدارت کیلئے کراچی پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے بڑے بڑے سیاسی نام کراچی میں اجلاس کیلئے جمع ہو گئے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے جن میں اہم امورپر گفتگو ہوگی۔

شہرِ قائد کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مولانا فضل الرحمان کا استقبال پی ڈی ایم رہنماؤں اور جمعیت علمائے اسلام کے عہدیداران نے کیا۔ مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم اجلاس کی سربراہی کے ساتھ ساتھ باغِ جناح میں جلسۂ عام سے خطاب بھی کریں گے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی انتخابی اصلاحات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کی پیداوار حکومت کے تحت انتخابات قبول نہیں، بلدیاتی انتخابات کا اعلان ڈھونگ ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے رواں ماہ کے آغاز میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارامطالبہ منصفانہ عام انتخابات ہیں،گھریلو تشدد اور وقف املاک کے حوالے سے پارلیمنٹ میں زیر غور دونوں بل آئین و قانون اور قرآن سنت کے منافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گھریلو تشدد کے خاتمے کے حق میں ہیں لیکن موجودہ قانون سے خاندانی زندگی تباہ و برباد ہوگی۔ہم پر مسلط کی گئی حکومت ناجائز ہے،نااہل حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہا ہوگیا۔سیکولر اسٹیٹ کیلئے قانون سازی نہیں کرنے دیں گے۔

مزید پڑھیں: دھاندلی کی پیداوار حکومت کے تحت انتخابات قبول نہیں، فضل الرحمان

Related Posts