کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم سب نے بڑی محنت سے صوبے خاص طور پر کراچی میں امن قائم کیا ہے ،اب اس امن کو کسی صورت خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اجلاس میں 10 دن کے دوران ہونے والے جرائم کا جائزہ لیاگیا ،اجلاس میں چیف سیکریٹری ممتا ز شاہ، آئی جی سندھ مشتاق مہر، وزیراعلیٰ سندھ کےپرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ غلام نبی میمن ، ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس ، ڈی آئی جی شرقی ڈی آئی جی جنوبی جاوید اکبر ریاض، ڈی آئی جی ایچ کیوز پیر محمد شاہ، ڈی آئی جی غربی کیپٹن (ریٹائرڈ) عاصم ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد، ڈی آئی جی سی آئی اے نعمان صدیقی ، وزیراعلیٰ سندھ کےایڈیشنل سیکریٹری فیاض جتوئی نے شرکت کی۔
ڈی آئی جی حیددرآباد شرجیل کھرل ، ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد عرفان بلوچ ، ڈی آئی جی میرپور خاص ذوالفقار مہر، ڈی آئی جی لاڑکانہ مظہر نواز، شیخ، ڈی آئی جی سکھر فدا مستوئی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ پولیس کو محرم اور 14 اگست کے پُر امن ہونے پر مبارکباد دی جبکہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی وزیراعلیٰ سندھ نے شاباشی دی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان صورتحال کے پیش نظر پولیس صوبے میں ضروری اقدامات کرے،ہم سب نے بڑی محنت سے صوبے خاص طور پر کراچی میں امن قائم کیا ہے ،اب اس امن کو کسی صورت خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،اس لیے پولیس اپنا ہوم ورک کرے۔
مزید پڑھیں:سندھ حکومت نے سرکاری ملازمت کےلیے کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دے دی