کراچی، سوتیلے باپ کی جنسی زیادتی، بیٹی نے بچے کو جنم دے دیا، ملزم گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Christian girl abducted in Toba Tek Singh

کراچی میں سوتیلے باپ نے بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کی جس کے نتیجے میں متاثرہ لڑکی نے ایک بچے کو جنم دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے نیو کراچی سے بیٹی سے جنسی زیادتی کے مرتکب ملزم کو گرفتار کیا جو لڑکی کا سوتیلا باپ ہے۔ واقعے کا مقدمہ آج سے 5 روز قبل درج کیا گیا۔

لڑکی نے سوتیلے باپ کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دی تھی جس کے مطابق ملزم اس کی والدہ کا دوسرا شوہر ہے۔

والدہ کی دوسری شادی کے بعد ملزم نے سوتیلی بیٹی سے کئی مرتبہ زیادتی کا ارتکاب کیا جس کے نتیجے میں رواں برس جنوری کے دوران حاملہ لڑکی کے بطن سے بچے کی پیدائش ہوئی۔

مدعیہ کی درخواست پر وومن پروٹیکشن ڈیسک کے ذریعے تھانہ نیو کراچی کو مقدمہ موصول ہوا جس پر پولیس نے فوری کارروائی کی۔ ملزم کے خلاف ثبوت جمع کر لیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے واقعے کے متعلق تفتیش جاری ہے۔ جمع کیے گئے ثبوت عدالت میں پیش کرکے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائیں گے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل دینی مدرسے کے قاری نے تھانہ پیر ودھائی کے علاقے میں معصوم لڑکی کو نشہ آور مشروب پلا کر بے ہوش کیا اور جنسی زیادتی کرڈالی۔

دینی مدرسہ جامع طوبیٰ کے قاری نے مدرسہ کی ٹیچر کے ساتھ مل کر مدرسے کی بچی کو نشہ آور شے پلائی اور جنسی زیادتی کی۔ بچی کی حالت خراب ہونے پر قاری نے فون کر کے والدہ کو بتایا کہ آپ کی بیٹی بیمار ہو گئی ہے، اسے آکر لے جائیں۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی کے مدرسے میں قاری کی معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی

Related Posts