دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان نئی رینکنگ میں 8ویں نمبر پر آگئے۔
بیٹنگ رینکنگ
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ترقی ہو گئی ہے۔ بابر اعظم ویسٹ انڈیز کے خلاف بہتر پرفارم کرکے ٹیسٹ رینکنگ میں دسویں سے آٹھویں نمبر پر آگئے۔
↗️ Joe Root rises to No.2
↗️ Babar Azam moves up two spotsThe latest @MRFWorldwide ICC Men's Test Player Rankings for batting 👇
🔗 https://t.co/OMjjVx5Mgf pic.twitter.com/ERYzCGm9Pc
— ICC (@ICC) August 18, 2021
بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے انگلش کپتان جوئے روٹ دوسری پوزیشن پر براجمان ہو گئے ہیں۔
بیٹسمینوں کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں، آسٹریلیا کے مارنوس لبوشین چوتھے، بھارتی کپتان ویرات کوہلی پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
باؤلنگ رینکنگ
ٹاپ ٹین باؤلرز رینکنگ میں کوئی پاکستانی باؤلر شامل نہیں ہے۔ آسٹریلوی فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز پہلے نمبر پر براجمان ہیں، بھارتی باولر روی چندر ایشون دوسرے، کیوی فاسٹ باولر ٹم ساؤتھی تیسرے، آسٹریلیا کے ہیزل ووڈ چوتھے، کیوی باولر نیل ویگنر پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔
James Anderson and Jason Holder make significant gains in the latest @MRFWorldwide ICC Men's Test Player Rankings for bowling 📈
🔗 https://t.co/OMjjVx5Mgf pic.twitter.com/sTDH9Rr6In
— ICC (@ICC) August 18, 2021