عاشورۂ محرم، پاکستان سمیت دنیا بھر میں حضرت امام حسین کا یومِ شہادت آج منایا جارہا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عاشورۂ محرم، پاکستان سمیت دنیا بھر میں حضرت امام حسین کا یومِ شہادت آج منایا جارہا ہے
عاشورۂ محرم، پاکستان سمیت دنیا بھر میں حضرت امام حسین کا یومِ شہادت آج منایا جارہا ہے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کا یومِ شہادت آج منایا جارہا ہے جسے عاشورۂ محرم کہا جاتا ہے۔ یہی وہ دن ہے جب امام حسین رضی اللہ عنہ نے اہلِ بیت کے ہمراہ میدانِ کربلا میں جامِ شہادت نوش کیا۔

تفصیلات کے مطابق ہر اسلامی سال کے پہلے مہینے محرم الحرام کی 10 تاریخ کو یومِ عاشور کے موقعے پر جلسے جلوس، ریلیوں اور تعزیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ علمائے کرام اور ذاکرین حضرت امام حسین کی شہادت کا فلسفہ بیان کرتے ہیں۔

امام عالی مقام رضی اللہ عنہ نے اسلامی شریعت کے خلاف چلنے والے یزید کی اطاعت اور بیعت قبول نہ کرکے اسلام کی خاطر جامِ شہادت نوش کرنا قبول کرلیا۔ شہادتِ امام حسین اسلام کے ماننے والوں کو حق اور باطل میں تمیز سکھاتی ہے۔ 

آج بھی حضرت امام حسین کے یومِ شہادت کے موقعے پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان یومِ عاشور منا رہے ہیں۔ اس موقعے پر نذرونیاز، حلیم اور سبیلوں کا اہتمام کرکے میدانِ کربلا کے پیاسے شہیدوں کو یاد کیا جاتا ہے۔

حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ ہمارے پیارے نبی ﷺ کے نواسے اور حضرت فاطمۃ الزہراء سے حضرت علی کرم اللہ وجہ کے صاحبزادے ہیں جنہوں نے عاشورۂ محرم کے روز سن 63 ہجری میں میدانِ کربلا میں شہادت پائی۔

امام حسین رضی اللہ عنہ اور اہلِ بیت کی شہادتوں اور قربانیوں کی یاد میں یومِ عاشور پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جائے گا۔ راولپنڈی اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت ملک بھر میں تعزیوں اور جلسے جلوسوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 9 محرم  کیلئے سیکیورٹی سخت، ہزاروں سیکیورٹی اہلکار تعینات

Related Posts