مفت تعلیمی مرکز بنانے کا خواب پوراہونے پر اللہ کا شکر گزارہوں، جاوید میانداد

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مفت تعلیمی مرکز بنانے کا خواب پوراہونے پر اللہ کا شکر گزارہوں، جاوید میانداد
مفت تعلیمی مرکز بنانے کا خواب پوراہونے پر اللہ کا شکر گزارہوں، جاوید میانداد

کراچی: لیومنری لرننگ سرکل فاؤنڈیشن کا مفت تعلیم کو یقینی بنانے کے لئے اٹھایا جانے والا قدم ایل ایل سی ایف جاوید میانداد کیمپس آج تکمیل کے مراحل میں داخل ہو چکا ہے جس کی سنگ بنیاد 9 مئی 2021 کو رکھی گئی تھی۔

اتنے قلیل عرصہ میں اس قدر تیزی سے جاری ترقیاتی کام ادارے اور اس کی انتظامیہ کی دن رات اور انتھک محنت کا منہ بولتا ثبوت اور اس ادارے کی کامیابی ہے۔

یہ باتیں لیومنری لرننگ سرکل فاؤنڈیشن کے فیز II کی تکمیل کے موقع پر معروف کرکٹر جاوید میانداد، افروز ٹیکسٹائل کے سی ای او بلال لاری ودیگر نے اپنے خطاب میں کہیں۔

اپنے خطاب میں انہوں نے تمام کارکنان اور انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر جاوید میاں داد نے اپنے مختصر مگر بھرپور خطاب میں کہاکہ مفت تعلیمی مرکز بنانے کا خواب پوراہونے پر اللہ کا شکر گزارہوں۔

سابق مایہ کرکٹر جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ اس کاوش میں لیومنری لرننگ فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم نے کاوشیں سرانجام دیں جن کے تعاون سے یہ خواب شرمندہء تعبیر ہوا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ کا 10 ٹورنامنٹس پر مشتمل ڈومیسٹک سیزن 22-2021 کے شیڈول کا اعلان

اُن کا کہنا تھا کہ فاؤنڈیشن کے اغراض و مقاصد بتاتے ہوئے تعاون کی اپیل کی اور آخر میں مختصر دعا کا اہتمام کیا گیا جس میں اس ادارے کی کامیابی اور اس نیک مقصد کی تکمیل کے حوالے سے خصوصی دعا کی گئی۔

Related Posts