آنے والی نسلوں کو ایک بہتر پاکستان دے کر جائیں گے، وزیراعظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آنے والی نسلوں کو ایک بہتر پاکستان دے کر جائیں گے، وزیراعظم عمران خان
آنے والی نسلوں کو ایک بہتر پاکستان دے کر جائیں گے، وزیراعظم عمران خان

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے میاواکی کے جنگلات میں 10 بلین ٹرین سونامی کے تحت اربن فاریسٹ کا افتتاح کردیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آنے والی نسلوں کو ایک بہتر پاکستان دے کر جائیں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میاواکی جنگلات اگانے پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔ دنیا کا سب سے بڑا میاوا کا جنگل اگایا گیا ہے۔ ساری دنیا میں موسم گرم ہورہا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا کوشش کرے تو ہم گلوبل وارمنگ سے بچ سکتے ہیں۔ ہر ایک شخص کو کم از کم ایک درخت لگاناچاہیے۔ پاکستان کی 60 سالہ تاریخ میں 64 کروڑ درخت لگائے گئے۔ ہم نے خیبرپختون خوا میں 5 سالوں میں ایک ارب درخت لگائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوجوانوں اور طالب علموں کو مل کر اس ملک کے مستقبل کے لیے کوششیں کرنی چاہئیں۔ پاکستان نے اپنی حیثیت سے بڑھ کر گلوبل وارمنگ کا رخ موڑنے کے لیے کوششیں کی ہیں۔

میاوا کے جنگل کے افتتاح سے قبل وزیراعظم عمران خان کو پروجیکٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور کے 53 مختلف مقامات پر میاوا کے جنگلات لگائے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کو ہر صورت روشنیوں کا مثالی شہر بنائیں گے، ایم این اے آفتاب حسین

Related Posts