سابق کنٹرولر انٹر بورڈ کراچی عمران چشتی کو بحال کرنے کیلئے کوششیں تیز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق کنٹرولر انٹر بورڈ کراچی عمران چشتی کو بحال کرنے کیلئے کوششیں تیز
سابق کنٹرولر انٹر بورڈ کراچی عمران چشتی کو بحال کرنے کیلئے کوششیں تیز

کراچی : حکومت سندھ کے سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کورآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکشن افسر تھری ثنااللہ قاضی نے محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈ کے سیکرٹری کے نام خط  لکھا ہے جس کا عنوان ” بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن میر پور خاص میں غیر قانونی ڈپٹی سیکرٹری بھرتی ہونے والے عمران چشتی نے محکمہ اسکول ایجوکیشن میں جونیئر کلرک سے گریڈ 15 میں دو بار کیڈر تبدیل کرایا ” رکھا گیا ہے۔

لیٹر کے عنوان میں ہی مذید لکھا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے احکامات پر عمران چشتی کو دوبارہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن میر پور خاص میں گریڈ 18 میں ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے پر بحال کیا جائے۔ لیٹر میں مذید لکھا گیا ہے، کہ وزیر اعلی سندھ آفس سے جاری ہونے والی سمری 2019 کے مطابق محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 11 دسمبر 2017 کو میر پور خاص بورڈ کے چیئرمین کی جانب سے جاری ہونے والے کمنٹس پر دوبارہ نئے کمنٹس مانگے تھے ، جس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

لیٹر میں11 جولائی 2018، 9 جنوری 2020 اور 27 جنوری 2020 کے بعد 20 اکتوبر 2020 کے علاوہ 7 اپریل 2021 کے خطوط کا حوالہ دیکر لکھا ہے کہ ان تاریخوں کو بھی تازہ کمنٹس کے لئے خطوط لکھے گئے ہیں جن کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ اس کے علاوہ میر پور خاص بورڈ کے ملازمین کی شکایت کا حوالہ دیکر لکھا ہے کہ عمران خان چشتی کو اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بطور ایچ ایس ٹی گریڈ 16 میں بھیجا جائے جس پر یونیورسٹیز اینڈ بورڈ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے درخواست کی گئی کہ اس پر سفارشات اور تازہ کمنٹس دیئے جائیں ، جس کے لئے 28 نومبر 2017 کو چیئرمین میر پور خاص بورڈ نے اس پر ایکشن لیا تھا اور اس کے بعد کی صورتحال جاننے کے لئے ہم تاحال منتظر ہیں۔

لیٹر کے آخری پیراگراف میں مزید لکھا گیا ہے کہ ہم ایک بار درخواست کر رہے ہیں کہ برائے کرام عمران خان چشتی کے حوالے سے میر پور خاص بورڈ کے ملازمین کی شکایت اور بورڈ کے چیئرمین کی کارروائی کی رپورٹ پر نئی سفارشات اور کمنٹس دیئے جائیں۔

واضح رہے کہ عمران چشتی کی تقرری اس وقت میرپور خاص بورڈ میں بطور ڈپٹی سیکرٹری تعینات ہیں تاہم وہ چیف سیکرٹری کی انکوائری میں معطل ہیں، جس کی وجہ سے وہ گزشتہ دو تین برس سے میر پور خاص بورڈ نہیں گئے ہیں، جن کو دوبارہ بحال کرنے کے لئے انکوائری کے کمنٹس مانگے ہیں، معلوم ہوا ہے کہ عمران خان چشتی اس وقت چیئرمین بورڈ کے لئے امیدوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

Related Posts