شادی کا ارادہ نہیں، صرف ڈیٹنگ کو ترجیح دوں گی، جینیفر اینسٹن

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شادی کا ارادہ نہیں، صرف ڈیٹنگ کو ترجیح دوں گی، جینیفر اینسٹن
شادی کا ارادہ نہیں، صرف ڈیٹنگ کو ترجیح دوں گی، جینیفر اینسٹن

لاس اینجلس: ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ جینیفر اینسٹن نے اپنے مستقبل میں شادی کے ارادے کہا ہے کہ فی الحال ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

جینیفر اینسٹن نے غیر ملکی جریدے سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار بریڈ پٹ اور جسٹن تھیروکس کے ساتھ اپنی پچھلی ناکام شادیوں کے بارے میں بات کی اور مستقبل میں شادی کے منصوبے پر بھی روشنی ڈالی۔

انہوں نے شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بالکل نہیں وہ صرف ڈیٹنگ یا کسی کے ساتھ باہر آوٹنگ پر جانے جیسے عام طریقوں کو ترجیح دیں گی۔انہوں نے شادی کی خواہش ہونے یا نہ ہونے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ اوہ خدا، یہ وہ نہیں جانتیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایک دلچسپ ساتھی تلاش کرنے اور صرف ایک خوشگوار زندگی گزارنے اور ایک دوسرے کے ساتھ لطف اندوز ہونے میں دلچسپی رکھتی ہیں، بس وہ اسی کی امید کرنا چاہتی ہیں، قانونی دستاویزات کے ذریعے کسی رشتے میں بندھنا ضروری نہیں سمجھتیں۔

اینسٹن نے میڈیا سکروٹنی جو انہیں کئی سالوں سے اپنی محبت کی زندگی پر بھگتنا پڑی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ خود اعتمادی بنیادی حیثیت رکھتی ہے وہ اس سلسلے میں تھراپی سے بہت زیادہ کام لے چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض اوقات آپ گھر والوں کو یا لوگوں کے سوالوں کے جواب نہیں دے سکتے جیسے کہ یہ کیا ہے؟ آپ کے بچے ہو رہے ہیں؟

کیا آپ شادی کر رہے ہیں؟آخر میں جینیفر اینسٹن نے کہا کہ اوخدا کب اور کتنے سال لگیں گے ایسی مضحکہ خیز چیزوں کو نظر انداز کرنے میں؟۔

مزید پڑھیں: بیٹی کی پرورش کے معاملے پر کوئی رسک نہیں لینا چاہتی، انوشکا شرما

انہوں نے کہا کہ صرف ایک مشہور شخصیت ہونے کے ناطے، بہت سی حیرت انگیز چیزیں زندگی میں آتی ہیں لیکن اس کے ساتھ بہت سے سخت حالات بھی آتے ہیں۔

Related Posts