ہرارے ٹیسٹ کا دوسرا دن: فواد عالم کی شاندار سنچری، پاکستان کو 198 کی رنز برتری حاصل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہرارے ٹیسٹ کا دوسرا دن: فواد عالم کی شاندار سنچری، پاکستان کو 198 کی رنز برتری حاصل
ہرارے ٹیسٹ کا دوسرا دن: فواد عالم کی شاندار سنچری، پاکستان کو 198 کی رنز برتری حاصل

ہرارے: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلےباز فواد عالم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کے خلاف 108 رنز اسکور کر لیے ہیں اور ناقابل شکست ہیں۔

اوپننگ بلے باز عمران بٹ نروس نائنٹیز کا شکار ہوکر 91 رنز پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے، قومی ٹیم کو حریف پر 198 رنز کی برتری بھی حاصل ہوگئی۔

میچ کے دوسرے دن پاکستان نے 103 رنز سے اننگز کا آغاز کیا، عابد علی 60 کے انفرادی اور 115 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔

دوسری وکٹ پر اظہر علی اور عمران بٹ کے درمیان 59 رنز کی شراکت ہوئی، اظہر علی 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اس کے بعد ان فارم بلے باز کپتان بابر اعظم پہلی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد فواد عالم اور محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کی اور پانچویں وکٹ کی شراکت میں 107 رنز بنائے، رضوان 45 رنز اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔

دوسرے اینڈ سے فواد عالم نے اپنے کیریئر کی چوتھی سنچری مکمل کر لی ہے۔

جب کھیل کے اختتام پر پاکستان کا اسکور 6 وکٹ پر 374 رنز تھا اور زمبابوے کے خلاف اُس کی برتری 198رنز کی ہوچکی تھی۔

فواد عالم 108 اور حسن علی 21 رنز پر ناقابل شکست ہیں۔

زمبابوے کی جانب سے سب سے کامیاب باؤلر ٹریپانو رہے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Related Posts