اشرافیہ کا وسائل پر قبضہ ترقی پذیر ممالک کا بڑا مسئلہ ہے،وزیراعظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اشرافیہ کا وسائل پر قبضہ ترقی پذیر ممالک کا بڑا مسئلہ ہے،وزیراعظم عمران خان
اشرافیہ کا وسائل پر قبضہ ترقی پذیر ممالک کا بڑا مسئلہ ہے،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اشرافیہ کا وسائل پر قبضہ ترقی پذیر ممالک کا بڑا مسئلہ ہے۔ حکومت دوسرے امدادی پیکیج کے لئے آئی ایم ایف سے رجوع کرے گی کیونکہ کورونا کی تیسری لہر نے خدمت کے شعبے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ پاکستان کا شوگر مافیا بہت مضبوط ہے۔

یونائیٹڈ نیشنز ڈیویلپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی) پاکستان کی انسانی ترقی کے بارے میں رپورٹ کے اجراء کے حوالے سے میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا سے سب سے زیادہ غریب لوگ متاثر ہوئے، ہماری حکومت کی غریبوں کے مسائل پر خصوصی توجہ ہے۔ حکومت کی ترجیح ہے غریب افراد کو اوپر لیکر آنا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غربت کا خاتمہ ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ معاشرہ اپنے کمزور طبقے کی دیکھ بھال سے پہچانا جاتا ہے، اشرافیہ کا وسائل پر قبضہ ترقی پذیر ممالک کے لیے بڑا مسئلہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر سال غریب ملکوں کے 10 کھرب ڈالرز منی لانڈرنگ کے ذریعے امیر ممالک میں چلے جاتے ہیں۔ جب تک منی لانڈرنگ کا ناسور ختم نہیں ہوگا غریب ممالک کی معاشی حالت ٹھیک نہیں ہو سکتی۔ کورونا وبا کے دوران  بعض امیر آدمی امیر سے امیر تر ہو گئے اور غریب مزید غریب ہوگئے۔دنیا کو سوچنا ہو گا چند افراد کے ہاتھ ساری دولت نہیں ہونی چاہیے۔

آئی ایم ایف کے حوالے سے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت دوسرے امدادی پیکیج کے لئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے رجوع کرے گی کیونکہ کورونا وائرس کی تیسری لہر نے خدمت کے شعبے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اس لیے مذاکرات کریں گے کہ آگے رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، یہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ہماری معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، تمام معاشی اعشاریے بہترین ہیں، دنیا میں صنعتیں مشکلات کا شکار ہیں جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی صنعت کو مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت سنبھالی تو صوبہ دہشتگردی سے تباہ تھا، اب ہماری حکومت آنے کے بعد خیبرپختونخوا ترقی کی دوڑ میں پنجاب کے برابر آ چکا ہے۔

شوگر مافیا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شوگر مافیا بہت مضبوط ہے، پہلی بارشوگر مافیا کیخلاف اقدامات کیے گئے ہیں، پہلی بار شوگر مافیا کیخلاف تحقیقات کرا کر کارروائی کر رہے ہیں۔

Related Posts