حفیظ شیخ کو وزیرخزانہ کے عہدے سے ہٹادیا گیا،شبلی فراز کی تصدیق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حفیظ شیخ کو وزیرخزانہ کے عہدے سے ہٹادیا گیا،شبلی فراز کی تصدیق
حفیظ شیخ کو وزیرخزانہ کے عہدے سے ہٹادیا گیا،شبلی فراز کی تصدیق

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے قلمدان سے سبکدوش کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے  ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اب پاکستان کے وزیرخزانہ نہیں رہے۔ ان کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات وزیراعظم عمران خان نے دیئے تھے۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے نئی فنانس ٹیم لانے کا فیصلہ کیا جبکہ دیگر کئی اور وزارتیں بھی تبدیل ہوسکتی ہے۔

وفاقی وزیر  شبلی فراز نے اعتراف  کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ شیخ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے تھے جس کی وجہ سے وزیراعظم نے ان سے وزیر خزانہ کا قلمدان واپس لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عوام کورونا کی تیسری لہر سے زیادہ حکومتی پالیسیوں سے پریشان ہیں، سرا ج الحق

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے حماد اظہر کو وفاقی وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، امید کرتے ہیں کہ حماد اظہر وزیراعظم کے وژن کے مطابق کام کریں گے۔

Related Posts