پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 600 پوائنٹس کی کمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے بدترین مندی چھائی رہی
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے بدترین مندی چھائی رہی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے سائے لہرانے لگے، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 600 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم کچھ وقت کے بعد سرمایہ کاری میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار میں ابتدائی اوقات میں 600 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم وقت گزرنے کے ساتھ سرمایہ کاری میں بہتری آئی۔  400 سے زائد پوائنٹس کی مندی تاحال برقرار ہے۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 45 ہزار 698 اعشاریہ 11 پوائنٹس پر کاروبار جاری ہے۔ 462 اعشاریہ 67 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کاروبار کا آغاز 46 ہزار 160 پوائنٹس پر ہوا تھا۔ 

یاد رہے کہ 2 روز قبل پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ مندی کے بعد زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو 50 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

پاکستان اسٹاف ایکسچینج میں تیزی کے سبب رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران کاروبار کا آغاز محتاط انداز میں ہوا، صبح دس بجے تک انڈیکس میں 20 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،100انڈیکس 45964.27 پوائنٹس کی سطح پر بند

Related Posts