کراچی: پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 6 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز پروفیسر حفیظ کی تیز ترین بلے باز کی مدد سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے ہیں اور لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 179 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔
کوئٹہ کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا اور اس کے اوپنر ٹام بینٹن دوسرے ہی اوور میں 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
ان کے بعد دوسرے اوپنر صائم ایوب بھی اگلے ہی اوور میں 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
2 وکٹیں گرنے کے بعد کپتان سرفراز اور کرس گیل نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور ٹیم کو مستحکم پوزیشن فراہم کردی۔
سرفراز احمد 14 ویں اوور میں 113 کے مجموعی اسکور پر 40رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جب کہ کرس گیل 68 رنز بنا کر راشد خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
ان کے بعد کوئٹہ کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اعظم خان اور بین کٹنگ تھے جنہوں نے بالترتیب 13 اور 5 رنز بنائے جب کہ محمد نواز نے 3 چھکوں کی مدد سے 33 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے حارث روؤف نے 3 جب کہ شاہن آفریدی، راشد خان اور احمد دانیال نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔
خیال رہے کہ یہ دونوں ٹیموں کا دوسرا میچ تھا۔ قلندرز نے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کے خلاف کامیابی حاصل کی جب کہ کوئٹہ کو افتتاحی میچ میں کراچی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6 :گلیڈی ایٹرز نے قلندرز کو جیت کے لیے 179رنز کا ہدف دے دیا