این اے 221 کا ضمنی انتخاب، تھرپارکر میں شرپسندوں نے پولنگ اسٹیشن کو آگ لگا دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

این اے 221 کا ضمنی انتخاب، تھرپارکر میں شرپسندوں نے پولنگ اسٹیشن کو آگ لگا دی
این اے 221 کا ضمنی انتخاب، تھرپارکر میں شرپسندوں نے پولنگ اسٹیشن کو آگ لگا دی

تھرپارکر میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 221 کے ضمنی انتخاب کے دوران شرپندوں نے پولنگ اسٹیشن کو آگ لگا دی ہے جس کے نتیجے میں پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شرپسندوں کی طرف سے این اے 221 کے ضمنی انتخاب کے دوران پولنگ اسٹیشن کو آگ لگائے جانے کے باعث پولنگ کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ یہ افسوسناک واقعہ تھرپارکر کے علاقے کیسراڑسمان میں پیش آیا۔

بعد ازاں سیکیورٹی اداروں نے تحریکِ انصاف کے امان اللہ سمون اور 3 پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کر لیا۔حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد پولنگ اسٹیشن پر حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں حراست میں لیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 221 کے ضمنی انتخاب کیلئے تھرپارکر میں پولنگ آج 8 بجے صبح کے وقت شروع ہوئی۔

 حلقہ این اے 221 میں قومی اسمبلی کی نشست کیلئے اپنے پسندیدہ نمائندے کو ووٹ دینے کیلئے عوام گھروں سے نکل آئے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق مجموعی طور پر 12 امیدوار ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: حلقہ این اے 221 ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ صبح 8 بجے سے شروع

Related Posts