پی ایس ایل6شروع ہونے میں 2 دن رہ گئے، افتتاحی میچ میں کراچی اور کوئٹہ مدِ مقابل ہونگے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSL postponed due to Corona cases increase

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021ء شروع ہونے میں 2 دن باقی ہیں جبکہ پہلا افتتاحی میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق 20 فروری کے روز کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہوں گے۔ پہلا افتتاحی میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب پی ایس ایل سیزن 6 میچز دیکھنے کیلئے تماشائی بے تاب ہیں۔ ٹکٹس کی آن لائن فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ افتتاحی میچ کیلئے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 2000 روپے رکھی گئی ہے۔

افتتاحی میچ کے ٹکٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت 5000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ٹکٹ آن لائن خریدنے والے شائقین کا موبائل نمبر اور شناختی کارڈ نمبر فراہم کرنا ضروری ہے۔

شائقین ٹکٹ خریدنے کیلئے آن لائن جو موبائل نمبر فراہم کریں گے اس پر بکنگ کی تفصیلات ارسال کردی جائیں گی۔ پی ایس ایل 2021ء کیلئے کمنٹیٹرز کا اعلان بھی کردیا گیا۔

کمنٹری پینل میں بازید خان، ایلن ولکنز، جے پی ڈومنی اور ڈینی موریسن، ڈیوڈ گاور، ڈومنک کارک، پومی بانگوا، ثناء میر، سائمن ڈول، رمیز راجہ، عروج ممتاز، زینب عباس اور سکندر بخت شامل ہیں۔

اردو کمنٹری کی ذمہ داریاں سکندر بخت اور طارق سعید نبھائیں گے جبکہ بین الاقوامی شائقینِ کرکٹ کیلئے انگلش کمنٹری کی ذمہ داریاں رمیز راجہ، جے پی ڈومنی، ڈیوڈ گاور اور ڈومنک کارک سمیت دیگر کمنٹیٹرز نبھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندر پی ایس ایل 6 میں شائقین کو مایوس نہیں کرے گی،محمد حفیظ

Related Posts