کراچی سکھن پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل چور گروہ کے 2 کارندے گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی سکھن پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل چور گروہ کے 2 کارندے گرفتار
کراچی سکھن پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل چور گروہ کے 2 کارندے گرفتار

کراچی: سکھن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب دو رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں مطلوب ملزموں کو خفیہ اطلاع پر پیرانو گوٹھ میں کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ، ایمونیشن اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل تھانہ عوامی کالونی سے چوری کی گئی تھی۔ موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ نمبر 84/2021 تھانہ عوامی کالونی میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درج تھا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ دونوں ملزمان عادی مجرم ہیں اور متعدد مقدمات میں پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

گرفتار ملزمان  کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں محمد وارث اور ارشاد عرف شادا شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مہران ٹاؤن میں جدید اسلحےوالا ڈکیت گروہ سرگرم، شہریوں سے کروڑوں لوٹ لیے گئے

Related Posts