پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی،سرمایہ کاری مالیت میں 25ارب سے زائد کی کمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تین روز سے جاری تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیااور جمعرات کو مندی کا رجحان غالب آگیاجس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 292.08پوائنٹس کی کمی سے46166.05پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔

جب کہ 58.27فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 25ارب8کروڑ79لاکھ روپے کی کمی ہوئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت 38.14فیصدزائد رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری میں زبردست جوش وخروش برقرار رہا جس کے باعث تیزی رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس46646پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے باعث مندی چھاگئی اور انڈیکس 46113 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیامندی کا رجحان آخر تک برقرار رہا۔

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس111.16پوائنٹس کی کمی سے19259.11پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 158.76پوائنٹس کی کمی سے31914.13پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر405کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے152کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ236میں کمی اور 17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب84ارب93کروڑروپے سے گھٹ کر83کھرب59ارب84کروڑ21لاکھ روپے ہوگئی۔

Related Posts