بھارتی فوج کی ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی، پاک فوج کا جوان شہید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی فوج کی ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی، پاک فوج کا جوان شہید
بھارتی فوج کی ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی، پاک فوج کا جوان شہید

راولپنڈی:بھارتی فوج نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھوئی رٹہ سیکٹر پر شدید فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان فضل الٰہی جن کی عمر 35سال بتائی گئی ہے جام شہادت نوش کرگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا، جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کے بھاری جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوجیوں نے کھوئی رٹہ سیکٹر بلااشتعا ل فائرنگ کی اور شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا، بھارتی فوج نے فائرنگ میں آٹومیٹک اسلحہ کا استعمال کیا۔جس کے نتیجے میں ایک 34سالہ لڑکا بھی شدید زخمی ہوگیا۔

پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا، پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی فوج کے بھاری جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

ہاٹ اسپریننگ سیکٹر میں، پاک فوج کے دستوں نے بھارتی فوج کے ایک کواڈ کاپٹر بھی تباہ کیا، انڈین کواڈ کاپٹر پاکستانی علاقے میں 100میٹر اندر آگیا تھا‘ جسے پاک فوج نے تباہ کردیا۔

مزید پڑھیں: ایل او سی پر کی گئی اشتعال انگیزی، پاکستان نے معاملہ اقوام متحدہ میں اُٹھادیا

Related Posts