عدنان صدیقی نے2020 کو بہترین سال قرار دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدنان صدیقی نے2020 کو بہترین سال قرار دیدیا
عدنان صدیقی نے2020 کو بہترین سال قرار دیدیا

کراچی:کورونا کی وبا کے باعث جہاں دنیا کے زیادہ تر افراد نے سال 2020 کو انسانی تاریخ کا مشکل ترین سال قرار دیا ہے، وہیں اداکار عدنان صدیقی اس سال کو بہترین قرار دے رہے ہیں۔

سال 2020 کے اختتام سے قبل عدنان صدیقی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں رواں سال کی کچھ اچھی باتیں شیئر کرتے ہوئے دلیل دی کہ کیوں 2020 ان کی نظر میں بہترین سال ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)

اداکار نے دسمبر کے پہلے ہفتے گزرنے کے بعد اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ جلد سال 2020 ماضی کا قصہ بن جائے گا، تاہم یہ سال ان سمیت ہر کسی کی زندگی کے لیے اہم سبق چھوڑ جائے گا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ رواں برس ان سے اکثر پوچھا گیا کہ وہ 2020 کو بہترین سال کیوں قرار دیتے ہیں، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اس لیے اس سال کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ ہونے سے انہیں مصروفیت سے چھٹکارہ حاصل ہوا اور انہوں نے بچوں کے ساتھ اچھا وقت گزارا۔

Related Posts