کورونا کے باعث24گھنٹوں کے دوران مزید 14 مریض انتقال کرگئے،وزیراعلیٰ سندھ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کے باعث24گھنٹوں کے دوران مزید 14 مریض انتقال کرگئے،وزیراعلیٰ سندھ
کورونا کے باعث24گھنٹوں کے دوران مزید 14 مریض انتقال کرگئے،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 مریض انتقال کرگئے جبکہ 737 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 950 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران9322 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 737 نئے کیسز سامنے آئے ہیں یعنی شرحِ تشخیص 8فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 مریض انتقال کرگئے جس سے انتقال کرنیوالوں کی مجموعی تعداد3333ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک2231728 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور204840کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید950مریض صحت ہوئے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 180730 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 88 فیصدہے۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت20777مریض زیر علاج ہیں جن میں سے19917 گھروں میں،15 آئسولیشن سینٹرز میں اور845مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 743مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے77 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 737 نئے کیسز میں سے542 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع جنوبی اور ضلع شرقی169۔169،کورنگی 71، ضلع وسطی 54، ملیر 46 اور ضلع غربی میں سے 33 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Related Posts