قابض بھارتی فوج نے مزید 3کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا،چار اہلکار بھی ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قابض بھارتی نے مزید 3کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا،چار اہلکار بھی ہلاک
قابض بھارتی نے مزید 3کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا،چار اہلکار بھی ہلاک

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی افواج کی مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

بھارتی فوج نے ضلع کپواڑا میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جب کہ فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کپواڑا میں ہی ایک حملے کے دوران 4 بھارتی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی ہلاک ہوگئے، مارے جانے والوں میں بھارتی فوج کا آفیسر، 2 اہلکار اور ایک بارڈر سیکیورٹی فورس کا اہلکار شامل ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے مظلوم کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ تاحال جاری ہے، ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جارہا ہے، جبکہ اقوام متحدہ نے ساری صورتحال پر اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔

Related Posts