پاکستان میں کورونا کے 807 نئے کیسز رپورٹ، اموات 6 ہزار 800 سے تجاوز

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
پاکستان میں کورونا کے 807 نئے کیسز رپورٹ، اموات 6 ہزار 800 سے تجاوز
پاکستان میں کورونا کے 807 نئے کیسز رپورٹ، اموات 6 ہزار 800 سے تجاوز

 اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 807 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 11 مزید شہری جاں بحق ہوئے جس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 800 سے تجاوز کر گئی۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 3 لاکھ 32 ہزار 993 افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا ہو کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 806 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 539 افراد نے کورونا کو شکست دی۔ 

کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 14 ہزار 66 ہے جبکہ وائرس کی تشخیص کیلئے 44 لاکھ 31 ہزار 225 ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 688 ٹیسٹ ہوئے۔ 

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 45 ہزار 475افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 458جبکہ پنجاب میں 1 لاکھ 4 ہزار16  افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

بلوچستان میں 15 ہزار 896، آزاد کشمیر میں 4 ہزار 82جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 248افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔

سندھ میں کورونا سے سب سے زیادہ 2 ہزار 625افراد زندگی کی بازی ہار گئے، پنجاب میں 2 ہزار 357جبکہ خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 276افراد جاں بحق ہوئے۔

اسلام آباد میں 217، گلگت بلتستان میں 92، بلوچستان میں 149جبکہ آزاد کشمیر میں 90 افراد کورونا میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار عثمان مختاراور ماڈل فروا کاظمی بھی کورونا کا شکار