کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیراہتمام اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

APHC-AJK holds protest in Islamabad

اسلام آباد :کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مقررین نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتیوں کو کشمیر کا ڈومیسائل دینے کے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا یہ اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے ۔

مقررین نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کر رہا ہےلیکن کشمیری عوام بھارت کو ایسے ناپاک عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارتی کشمیری نوجوانوں کو شہید کر کے کشمیر میں نسل کشی پر عمل پیرا ہے، بھارت اس وقت کورونا وائرس کی آڑ میں نہ صرف نوجوانوں کو شہید کر رہا ہے بلکہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے پر تلا ہوا ہے اس موقع پر قائدین نے کہا کہ کشمیری ایک اہم مقصد کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں اور اس وقت پوری دنیا میں کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم کی مذمت کی جا رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیوں کی وجہ سے اس وقت بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل ہے بھارت کشمیریوں کی حق پر مبنی آواز کو طاقت کے بل بوتے پر دبانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔

قائدین نے کہا کہ بھارتی افواج ہر کشمیری کو قتل کرنے پر تلی ہوئی ہے قائدین نے این آئی اے کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے قائدین اور کارکنوں کو بلاوجہ ہراساں اور ان کے گھروں پر چھاپوں اور مقبوضہ کشمیر کے مختلف اخباروں پر پابندی کی پرزور مذمت کی گئی ہے ۔

بھارت ایک منصوبہ بند سازش کے تحت حریت قائدین کی عوام میں مقبولیت ختم کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے کشمیریوں پر کی جانے والی ظلم و ستم پر پردہ پوشی کی کوشش کر رہا ہے مگر کشمیری بھارت کی اس سازش کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ انسانی عالمی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کرنے کے اقدامات اور کشمیری نوجوانوں کی نسل کشی کرنے کا نوٹس لینے کے ساتھ ساتھ تمام فوری طور پر اپنا کردار ادا کریں۔

مزید پڑھیں: جنوبی بلوچستان کیلئے جامع ترقیاتی پیکج کا اعلان جلد کروں گا، وزیراعظم

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی پامالیوں کا نوٹس لے اور بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم کا بازار بند کریں اس موقع پر پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب اور کشمیریوں کے مسلسل قتل عام کے لیے سفارتکاری سے دنیا کو آگاہ کریں کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی تبدیلی سے جنوبی ایشیا کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔

Related Posts