پاکستان کے لوگ خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ گندے بھی ہیں۔وسیم اکرم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے لوگ خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ گندے بھی ہیں۔وسیم اکرم
پاکستان کے لوگ خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ گندے بھی ہیں۔وسیم اکرم

کراچی: اہلیہ شنیرا اکرم کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  نے بھی عوام کو صفائی ستھرائی کا درس دے ڈالا، وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کے لوگ خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ گندے بھی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق کپتان وسیم اکرم نے ایک ویڈیو بیان شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ ظاہر کرنا بند کردینا ہوگا کہ سب کچھ اچھا ہے کیونکہ سب کچھ اچھا نہیں ہے، کچھ باتیں ایسی بھی ہیں جنہیں بدلنا چاہئے۔

ویڈیو بیان میں وسیم اکرم نے کہا کہ میں نے سوچا تھا آج ہفتے کا پہلا دن ہے، سمندر پر جا کر مزہ آئے گا لیکن میں نے اپنی اہلیہ شنیرا اکرم کو یہاں لا کر بہت بڑی غلطی کردی ہے۔ انہوں نے سی ویو پر پھیلی ہوئی گندگی دِکھاتے ہوئے کہا کہ اِس بات پر کسی اور کو نہیں، خود کو ہی موردِ الزام ٹھہرانا چاہتا ہوں۔

کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ یہ بے حد پریشان کن بات ہے کہ ہم پوری دنیا کو کہتے ہیں کہ پاکستان بڑا خوبصورت ملک ہے اور لوگ بڑے خوبصورت ہیں، بے شک لوگ خوبصورت ہیں، لیکن گندے بھی ہیں۔ میری یہ بات مانیں اور سوشل میڈیا پر جسے نصیحت کرنے کا شوق ہے، اس کیلئے نصیحت کا وقت یہی ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ نصیحت اس بات پر کریں کہ لوگوں کا ذہن کیسے بدلا جائے؟ یہ ساری گندگی سمندر سے باہر نکلی ہے۔ آپ جو کوڑا کرکٹ سمندر میں ڈالتے ہیں، وہی باہر آتا ہے۔ یہاں بھی جو گندگی ہے وہ ہے، لیکن زیادہ تر کچرا سمندر کا ہے۔ ہمیں اپنے ذہن بدلنے ہوں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: شنیرا اکرم ساحل پر کچرا پھینکنے کی عادت سے تنگ آگئیں

Related Posts