خانیوال میں 11 سالہ بچے سے زیادتی کے ملزمان عبوری ضمانت پر، مقدمہ درج کر لیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خانیوال میں 11 سالہ بچے سے زیادتی کے ملزمان عبوری ضمانت پر، مقدمہ درج کر لیا گیا
خانیوال میں 11 سالہ بچے سے زیادتی کے ملزمان عبوری ضمانت پر، مقدمہ درج کر لیا گیا

پنجاب کے ضلع خانیوال میں 11 سالہ بچے سے زیادتی کے ملزمان  کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے  جبکہ تاحال ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس کی طرف سے کوئی سرگرمی دیکھنے میں نہیں آئی۔

خانیوال کی تحصیل میاں چنوں کے علاقے بورا چوک میں 11 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی شکایت کی گئی جس پر علاقہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، تاہم ایس ایچ او تھانہ سٹی نے کہا ہے کہ ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں اور پولیس کو صرف میرٹ پر کارروائی کا اختیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرستان میں پیٹرولیم کمپنی کی گاڑی پرحملہ،2ایف سی اہلکار4ملازمین شہید

پولیس کا کہنا ہے کہ 11 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کے مقدمے میں متعلقہ دفعات کا اندراج کیا گیا ہے، اس لیے بچے کے لواحقین کو پولیس کارروائی کے حوالے سے فکر نہیں کرنی چاہئے۔ پولیس میرٹ کے مطابق ملزمان کی عبوری ضمانت ختم ہوتے ہی  گرفتاری عمل میں لانے کے بعد  واقعے کی تفتیش کی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں معمول کے گشت کے دوران وین کے قریب  ہونے والے زوردار دھماکے سے وین کے اندر بیٹھے  4پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

کوئٹہ کے علاقے دشت روڈ میں   پیش آنے والے اس واقعے کے دوران زخمی ہونے والے افراد کو ساتھی پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کو ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے۔ دھماکے کے فوراً بعد علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی اور نامعلوم ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا گیا، تاہم دھماکے کرنے والے ملزمان کا اب تک پتہ نہیں چل سکا۔

مزید پڑھیں:  کوئٹہ دشت روڈ: ڈیوٹی پر موجود وین کے قریب دھماکا، 4 پولیس اہلکار زخمی

Related Posts