دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالوں کی تعداد 2 کروڑ 8 لاکھ سے تجاوز کرگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Worldwide COVID-19 cases exceed 20.8 million

جنیوا: کورونا وائرس کے مزید باعث دنیا بھر میں 2 کروڑ 8 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ وباء سے متاثرہ 7 لاکھ 47ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر2 کروڑ 8لاکھ 6ہزار973افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرین میں سے 7لاکھ47ہزار258 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ64 ہزار 619فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد63 لاکھ33ہزار 983 ہے۔

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے1کروڑ34 لاکھ 41ہزار743 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، بھارت، روس اور جنوبی افریقہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں میکسیکو چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس نے سری لنکا میں درجنوں ہاتھیوں کی زندگیاں بچالیں

میکسیکو کے بعد پیرو، کولمبیا اور چلی کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سیکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

Related Posts