پی سی بی نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو اکتوبر میں پاکستان کے دورے کی دعوت دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں جدید اور سائنسی تقاضے اپنائے جانے لگے
نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں جدید اور سائنسی تقاضے اپنائے جانے لگے

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو رواں برس اکتوبر کے دوران پاکستان دورے اور کرکٹ سیریز کھیلنے کی دعوت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بورڈ کی خواہش ہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان آئے اور یہاں پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی کے 3 میچز کھیلے جائیں جس پر دونوں کرکٹ بورڈز ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔

باخبر ذرائع کاکہنا ہے کہ دونوں بورڈز کی پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز پر باہمی مشاورت حتمی مراحل میں ابھی داخل نہیں ہوئی تاہم اگلے چند روز میں اِس حوالے سے اہم اعلان متوقع ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کو انگلینڈ بورڈ سے مثبت جواب کی توقع ہے کیونکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم آج کل انگلینڈ کے دورے پر موجود ہے جہاں اب تک ایک 5 روزہ ٹیسٹ میچ کھیلا جاچکا ہے جس میں انگلینڈ کو کامیابی حاصل ہوئی۔

دوسرے 5 روزہ ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں ساؤتھ ہیمپٹن پہنچ چکی ہے جہاں تیسرا ٹیسٹ میچ بھی کھیلا جائے گا۔ میزبان کرکٹ ٹیم 1 میچ جیت کر اگلی بار بھی جیت کیلئے خاصی پر امید نظرآتی ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل میزبان ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلے 5 روزہ ٹیسٹ میچ میں پریشان کن شکست کے بعد کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم میں فواد عالم کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 شاداب خان کو ڈراپ کرکے فواد عالم کو ان کی جگہ قومی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ دی جائے گی جو چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرکے اپنی صلاحیتوں کا  لوہا منواسکیں گے۔

مزید پڑھیں: دوسرے انگلینڈ ٹیسٹ کیلئے فواد عالم قومی ٹیم میں شامل

Related Posts