سندھ میں کورونا سے مزید 917 افراد متاثر، 14 انتقال کرگئے، مراد علی شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus claims 14 lives, infects 917: Murad Shah

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے 917 نئے کیس سامنے آئے ہیں جب 11812 نمونے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مزید 14 مریضوں کی ہلاکتوں سے تعداد 2110 تک بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11812 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 917 نئے کیسز کا پتہ چلا جوکہ موجودہ تشخیصی شرح کا آٹھ فیصد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 688317 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جن میں سے پورے سندھ میں 116800 کیسز سامنے آئے جو مجموعی طور پر تشخیصی شرح کا 17 فیصد ہیں، یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ 14 مزید مریضوں کے انتقال سے اموات کی تعداد 2110 تک بڑھ گئی ہے جبکہ شرح اموات 1.8 فیصد رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4089 مریض صحتیاب ہو گئے اور معمول کی زندگی میں لوٹ آئے۔

انھوں نے کہا کہ اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 103491 ہوگئی ہے جو 89 فیصد صحتیابی کی شرح بنتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ اس وقت 11199 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 10445 گھروں میں، 59 آئسولیشن مراکز میں اور 695 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 428 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ان میں سے 67 کو وینٹی لیٹرزپر منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:شادی ہالز کھولنے کے حوالے سے جلد حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا، ناصر حسین شاہ

مراد علی شاہ نے ضلع سطح پرکیسز سے متعلق بتایا کہ 917 نئے کیسوں میں سے 499 کا تعلق کراچی سے ہے ان میں سے ضلع جنوبی 173، ضل شرقی 129 ، ضلع وسطی 75 ، ضلع ملیر 45 ، ضلع کورنگی 43 اور ضلع غربی 34 سے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد میں 50 ، گھوٹکی 31 ، سکھر 25 ، خیر پور 24 ، ٹھٹھہ 20 ، شہید بینظیر آباد اور عمرکوٹ 19-19 ، سانگھڑ 16 ، جامشورو اور میرپورخاص 15-15، بدین 14 ، جیکب آباد 13 ، سجاول اور لاڑکانہ 10-10، قمبر اور نوشہروفیروز 9-9، شکارپور ، دادو اور مٹیاری 6-6، ٹنڈو الہیار 3اور تھرپارکر 1 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Related Posts