اظہر علی اور سرفراز احمد 2 روزہ پریکٹس میچ کے کپتان مقرر، جم کر پریکٹس جاری

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اظہر علی اور سرفراز احمد 2 روزہ پریکٹس میچ کے کپتان مقرر، جم کر پریکٹس جاری
اظہر علی اور سرفراز احمد 2 روزہ پریکٹس میچ کے کپتان مقرر، جم کر پریکٹس جاری

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی انگلینڈ کی ٹیم سے مقابلے سے قبل دو روزہ پریکٹس میچ میں مصروف ہیں جس کیلئے اظہر علی اور سرفراز احمد کو الگ الگ ٹیموں کا کپتان مقرر کیا گیا اور کھلاڑی جم کر پریکٹس کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) نے کہا کہ اظہر علی اور سرفراز احمد دو روزہ پریکٹس میچ کے کپتان مقرر کردئیے گئے ہیں جبکہ قومی ٹیم کو گرین اور وائٹ ٹیم میں منقسم کردیا گیا ہے۔

پی سی بی کے پیغام کے مطابق گرین ٹیم میں کپتان اظہر علی، بابر اعظم، شان، عابد، اسد، رضوان، یاسر، وہاب ریاض، سہیل، موسیٰ اور عثمان شامل ہیں۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق وائٹ ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، فواد، افتخار، فہیم، شاداب، عباس، شاہین، نسیم اور روہیل شامل ہیں جبکہ پریکٹس میچ کا مقصد آئندہ میچز کیلئے تیاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ایشیاء کپ 2020ءکورونا وائرس کے باعث ملتوی 

Related Posts