پی سی بی کے اعتمادپر پورا اترنے کی کوشش کروں گی، بسمہ معروف

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی سی بی کے اعتمادپر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گی، بسمہ معروف
پی سی بی کے اعتمادپر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گی، بسمہ معروف

لاہور:پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مجھے کپتان برقرار رکھ کر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گی۔

پی سی بی نے حال ہی میں ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا ہے،جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا، قومی ویمن ٹیم کی 9 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے جبکہ پہلی مرتبہ 9 ہی کھلاڑیوں پر مشتمل ایمرجنگ کیٹگری بھی متعارف کرائی گئی ہے۔

کپتان بسمہ معروف کو اگلے سیزن کے لیے کپتان برقرار رکھا گیا ہے، اس حوالے سے بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ ٹیم کو مزید کامیابیوں کی طرف لیکر جائیں گی، نئی کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ ملنا اور ایمرجنگ کیٹگری متعارف کرانا خوش آئند ہے۔

بسمہ معروف نے کہا کہ نئی کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ ملنے سے دیگر کھلاڑی بھی متحرک ہوں گی جبکہ کھلاڑیوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ مزید اچھا کھیلیں گی۔قومی ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں میں انعم امین اور عمیمہ سہیل سینٹرل کنٹریکٹ میں پہلی مرتبہ شامل ہوئی ہیں۔

Related Posts