پاکستانی اداکارہ سجل علی آئے دن مختلف بیانات کے باعث سوشل میڈیا کی زینت بنتی ہیں، آج کل سجل علی کی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ ایک پالتو کتےکے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ سجل علی نے کہا کہ میں ہمیشہ کتوں سے ڈرتی رہی اور آج کل بھی مجھے ان سے کچھ نہ کچھ خوف ضرور محسوس ہوتا ہے لیکن میں نے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ بات سمجھ لی ہے کہ اگر آپ انہیں سمجھیں تو خوف کی کوئی بات نہیں۔
اداکارہ سجل علی نے کہا کہ ایک بار اگر آپ کتوں کو سمجھ کر انہیں دوستی کا ایک موقع دیں تو وہ بہت اچھی طرح پیش آتے ہیں۔ آپ کو یہ بات یاد رکھنا ہوگی کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث ہم سب کو ایک دوسرے سے حسنِ سلوک کرنا چاہئے۔
https://www.instagram.com/p/CA7A6cIh_NT/