پنجاب میں 26 سے زائد بند صنعتوں کو کام کرنے کی اجاز ت مل گئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب میں 26 سے زائد بندصنعتوں کو کام کرنے کی اجاز ت مل گئی
پنجاب میں 26 سے زائد بندصنعتوں کو کام کرنے کی اجاز ت مل گئی

لاہور:حکومت پنجاب کے محکمہ صنعت و تجارت نے صوبے میں لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا باضابطہنوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے صوبے بھر میں 26سے زائد صنعتوں اور مختلف اداروں کو کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی منظوری کے بعد محکمہ صنعت وتجارت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں مزیدصنعتی اداروں کو پیر 18 مئی سے کام کرنیکی اجازت دی گئی ہے۔صوبہ پنجاب میں ٹرانسپورٹ کو بھی کھول دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق پنجاب بھرمیں پاورلومز، آٹوموبیل انڈسٹری کو مکمل کھول دیاگیاہے۔ سائیکل،موٹر سائیکل اورکار بنانے والے کارخانے بھی اپنا کام شروع کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کی صورتحال کے بعد اب وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر کاروبارکو دوبارہ کھولا جارہا ہے، کاروبار کھلنے سے نوکری اور مزدور پیشہ افراد کو سہولیات میسر آئیں گی۔

مزید پڑھیں:ٹرینیں چلانی ہیں یا نہیں،منگل تک فیصلہ کرلیں گے، شیخ رشید

Related Posts