اسمبلی اجلاس میں تقریر وقت کا ضیاع ہے۔فواد چوہدری نے ڈپٹی اسپیکر کو خط لکھ دیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسمبلی اجلاس میں تقریر وقت کا ضیاع ہے۔فواد چوہدری نے ڈپٹی اسپیکر کو خط لکھ دیا
اسمبلی اجلاس میں تقریر وقت کا ضیاع ہے۔فواد چوہدری نے ڈپٹی اسپیکر کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کو خط لکھ دیا ہے جس میں انہوں نے اسمبلی اجلاس میں تقریروں کو وقت کا ضیاع قرار دیا ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کو خط  لکھا ہے کہ اسمبلی اجلاس میں محض سیاسی تقاریر وقت کا ضیاع ہے، یہ کام تو پریس کانفرنس کرکے بھی ہوسکتا تھا۔

پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اگر ممبرانِ قومی اسمبلی کو اکٹھا کیا گیا ہے تو پہلے انہیں سائنسدان اور وائرولوجی کے ماہرین سے کورونا پر بریفنگ دلوائی جائے کہ کورونا وائرس کیا ہے اور یہ پھیل کیوں رہا ہے۔ یہ بھی بتایا جائے کہ تحقیق کس نہج پر پہنچ چکی ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اراکینِ اسمبلی کو یہ بتانا ضروری ہے کہ دنیا کب تک کورونا وائرس کا علاج دریافت کرسکتی ہے؟ 5 پاکستانی یونیورسٹیوں نے کورونا کی ساخت کا مطالعہ کیا ، ان کی تحقیق کیا کہتی ہے۔ ایسے اجلاس کا کیا فائدہ کہ ایک ادھر سے سیاسی تقریر کرے، دوسرا ادھر سے، اس کا کوئی فائدہ نہیں۔

Related Posts