کراچی : جنوری 2018 میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر پہنچنے کے لئے نیوزی لینڈ کو پیچھے چھوڑنے اور پھر وہاں 27 مہینے گذارنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ٹاپ پوزیشن کھودی۔
جمعہ کو سالانہ اپ ڈیٹ ہونے کے بعد بہت ساری تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں جس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم اب درجہ بندی میں 260 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
آسٹریلیا ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا ہے جبکہ انگلینڈ ون ڈے رینکنگ میں سرفہرست ہے۔ 2011 میں ٹی ٹوئنٹی رینکنگ متعارف کروانے کے بعد پہلی بار آسٹریلیائی سرفہرست آیاہے۔
نیوزی لینڈ 115پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت اب 114 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر آگیاہے۔
اکتوبر 2016 کے بعد ہندوستان نے پہلی بار ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہندوستان نے سنہ 2016-17 میں 12 ٹیسٹ جیتے تھے اور انہوں نے اس عرصے کے دوران پانچوں سیریز جیتی تھیں جن میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف بھی شامل تھے۔ دوسری طرف اسی عرصے میں آسٹریلیا جنوبی افریقہ کے بعدبھارت سے بھی ہار گیا تھا۔
جنوبی افریقہ کو درجہ بندی میں سب سے بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے جس کی وجہ سے وہ سری لنکا سے نیچے چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔
انہوں نے فروری 2019 کے بعد سری لنکا ، ہندوستان اور انگلینڈ کے خلاف کھیلے ہوئے اپنے نو ٹیسٹ میں سے آٹھ میں شکست کھائی ہے۔
مزید پڑھیں: دنیا کے مایہ ناز کرکٹروسیم اکرم نے کھانا بنانا کیوں شروع کردیا، اصل وجہ سامنے آگئی