سماجی فاصلے کے ساتھ نمازِ تراویح کی ادائیگی پر صدرِ مملکت کا اظہارِ اطمینان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

unjab Endowment Department banned Itikaf

اسلام آباد: کورونا وائرس کے خطرات نے نمازِ تراویح کی ادائیگی میں بھی تبدیلی پیدا کردی جبکہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی فاصلے کے ساتھ نماز کی ادائیگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے راولپنڈی کی جامع مسجدِ غوثیہ کی تصویر شیئر کی جہاں نمازی حضرات سماجی فاصلے کے اہتمام کے ساتھ نمازِ تراویح ادا کر رہے ہیں۔

سماجی فاصلے کے ساتھ نمازِ تراویح کی ادائیگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ راولپنڈی کی مسجدِ غوثیہ میں بڑے اچھے انداز میں تراویح کا اہتمام کیا جارہا ہے تاہم یہاں ماسک کی کمی ضرور ہے۔ 

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ راولپنڈی کی لیاقت روڈ پر واقع موتی مسجد میں بارش کی وجہ سے فرش گیلا ہے مگرنمازیوں نے سماجی فاصلے کا وہاں بھی خیال رکھا۔ 

واضح رہے کہ کورونا وائرس پاکستان سمیت دنیا بھر کے متعدد ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے پیشِ نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن اور سماجی فاصلہ ضروری قرار دیا جارہا ہے۔ 

اس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس سے 12 ہزار 723 افراد متاثر ہوئے  جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 269 ہو گئی۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران15افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 783نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے269 افراد جاں بحق

Related Posts