پاکستان میں کورونا وائرس سے 9 ہزار 216 افراد متاثر، 192 جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

coronavirus has killed more 11 people in sindh
وزیر اعلیٰ سندھ نے سندھ کے عوام پر زور دیا کہ وہ ایس او پی پر عمل کریں ورنہ مقامی پھیلاؤ پر قابو نہیں پایا جاسکتا

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 9 ہزار 216 افراد متاثر ہوئے  جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 192 ہو گئی ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران16افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 796 مزید افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک1 لاکھ 11 ہزار806 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد5 ہزار347ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

 پنجاب میں کورونا وائرس سے 4 ہزار195، سندھ میں 2 ہزار 764، خیبرپختونخواہ میں 1 ہزار276، بلوچستان میں465، آزاد کشمیر میں50، گلگت بلتستان میں 281جبکہ اسلام آباد میں 185 افراد متاثر ہوئے۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 6ہزار 958فعال کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 2ہزار 66افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور خیبر پختونخواہ میں ہوئیں۔ کے پی کے میں74 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 61 افراد جاں بحق ہوئے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث45، گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد میں 3 جبکہ بلوچستان میں 6 افراد جاں بحق ہوئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں 24لاکھ 81ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 1لاکھ70 ہزار سے زائدافراد  ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 24لاکھ81ہزار374افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 21 فیصد (1لاکھ 70 ہزار436) افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے1لاکھ 70ہزار افراد ہلاک

Related Posts