ملک میں مہنگائی کا جن بوتل میں بند ہو جائے گا۔وفاقی وزیر فواد چوہدری کی پیشگوئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں مہنگائی کا جن بوتل میں بند ہو جائے گا۔وفاقی وزیر فواد چوہدری کی پیشگوئی
ملک میں مہنگائی کا جن بوتل میں بند ہو جائے گا۔وفاقی وزیر فواد چوہدری کی پیشگوئی

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مہنگائی میں مزید کمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کا جن بوتل میں بند ہوجائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ماہ کمی آئی ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ مارچ کے دوران مہنگائی میں مزید کمی کی توقع ہے۔ حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بھی کم ہوئی ہیں۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ حکومتی اقدامات اور بین الاقوامی سطح پر قیل کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کا جن بوتل میں بند ہوتا دکھائی دیتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا  کہ مہنگائی میں مزید کمی ہو گئی ہے۔

 ٹوئٹر پرگزشتہ روز  اپنے پیغام میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ اِس ہفتے جاری ہونے والی شماریات کے مطابق مہنگائی میں مزید کمی ہوئی ہے۔ روزمرہ استعمال کی اشیائے میں افراطِ زر کم ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسد عمر نے  مہنگائی میں مزید کمی کی خوشخبری سنا دی

Related Posts